Feb 14, 2017 06:55 pm
views : 797
Location : Ganga Ram Hospital
Lahore- Spokesman Punjab Government Zaeem Qadri Media Talk
لاہور،ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی گنگارام ہسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
لاہور میں گنگا رام ہسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
کرتے ہو ئیترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہناتھا کہ ڈی آئی جی ٹریفک
لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زائد گوند ل میر ے بہت
اچھے دوست تھے اور دونوں افسر بہت ایماندار تھے انہوں نے لاہور کے لئے بہت
اچھے کام کئے ہیں جوہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔دونوں افسر بہت عزت کے قابل
تھے۔انہوں نے اپنی جانیں دے کر اس قوم کی حفاظت کرنے کی کوشش کی جوقابل
تعریف ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا مزیدکہنا تھا کہ پوری قوم ڈی آئی جی
ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زائد گوند ل
کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔