لاہور،سانحہ مال روڈ،شہری علی حسن عباس کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
لاہور میں گزشتہ روز مال روڈ دھماکے میں شہید ہونے والے شہر ی علی حسن عباس
کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں واقع
میا ں میر دربار میں ادا کی گئی۔نماز جناز ہ میں صوبائی وزیر تعلیم رانا
مشہود اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔نماز جناز ہ میں
سیکیورٹی کے سخت تر ین انتظامات کئے گئے تھے۔نماز جناز ہ کے بعدگزشتہ روز
کے واقعے میں شہید ہونے والے شہر ی علی حسن عباس کے درجات کی بلندی کے لئے
دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کی واقعے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پا کستان جب سے ترقی کی طر ف رواں دواں ہے اس وقت سے دشمن کو یہ سب چیز یں
پسند نہیں آرہی ہیں۔ہماری حکومت نے سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔