Feb 16, 2017 02:32 pm
views : 884
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer Jamat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq Media Talk
اسلام آباد ،پاناما اسکینڈل میں جن کے نام آئے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں ، سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کرپشن کے نت نئے طریقے حکمرانوں نے ایجاد
کیے۔پاناما اسکینڈل میں جن کے نام آئے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ آج
پاکستان کرپٹ مافیا کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیوں میں
جکڑا ہے۔ اشرافیہ ملک لوٹ کر باہر بھیجتے ہیں۔ہمیں معاشی دہشت گردوں سے
نمٹنا ہوگا۔آج کا چور ہو یا کل کا چور سب کا احتساب چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آج بات ثابت ہو
رہی ہے کہ حکمرانوں نے دولت تو جمع کی ہے جونظر آرہی ہے لیکن دولت کے
ذرائع نہیں بتائے جارہے ہیں،ان کے ساتھ دستاویزات نہیں دیکھے جارہے ہیں۔ججز
کے با ر بار پوچھنے کے باوجود دستاویزات لائے جائیں اور ثبوت جمع کروائے
جائیں لیکن حکمران کسی صورت ایسانہیں کررہے ہیں۔دستاویزات لانے میں حکومت
ناکام ہو رہی ہے۔