Feb 16, 2017 03:57 pm
views : 1118
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ، عمران خان چاہتے ہیں ہم خود رسی ڈال کرپھانسی پر لٹک جائیں ،دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر تے
ہوئے کہا کہ جیسے جیسے کیس آگے بڑھا ، نئے سوالوں کی بھرمار ہمارے وکلا ء
پر ہوئی۔اگلے دن ہمارے وکلا ء تیاری کرکے بھرپور جواب دیتے ہیں۔ حسن
اورحسین نواز بیرون ملک روزگار کماتے ہیں ، قانون کے مطابق ان پر ٹیکس واجب
نہیں ،حسن اور حسین رضاکارانہ طور پر عدالت کو تفصیلات دے رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا پی ٹی آئی کی دستاویز قابل سماعت
نہیں ،عمران خان الیکشن کمیشن کو 2012 تک کی منی ٹریل بھی نہیں دے رہے ،آئی
سی آئی جے نے آف شور کمپنی والوں پر غیر قانونی کام کا الزام نہیں
لگایا۔عمران خان کے جھوٹ صاف صاف پتہ چلنا شروع ہوگئے ہیں ، عمران خان
قلابازی اور یوٹرن میں ماسٹر ہیں۔