Feb 16, 2017 04:11 pm
views : 954
Location : Kamra Air Base
Kamra- Defence Minister Khawja Muhammad Asif addresses to PAF JF-17 Ceremony
کامرہ ،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خواجہ محمد آصف
کامرہ ائیربیس پرجدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل
کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ
پاکستان کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشکل وقت
میں پاک فضائیہ کا کرداراہم ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا مزید کہناتھا کہ پاک فضائیہ بہادری اور جواں
مردی کی علامت ہے، پاک فضائیہ نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی غیر
معمولی پیشہ وارانہ مہارت ثابت کی ہے، پاک فضائیہ کے اسکواڈرنزکو بتدریج
جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔ جے ایف17 تھنڈرکی شمولیت پاک فضائیہ کے
لئے تاریخی ہے۔