Feb 16, 2017 04:32 pm
views : 975
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media
اسلام آباد ، لیڈر کا ایمان دار ہونا اس لیے ضروری ہے کیونکہ قوم کا خزانہ اس کے ہاتھ میں ہوتا ہے،عمران خان
چیئرمین پا کستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں شریف
خاندان کے وکیلوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں وزیراعظم نے جھوٹ بولا تو
کوئی بڑی بات نہیں، عدالت نے قطری خط کے لیے بھی کہانی کا لفظ استعمال کیا
ہے۔ اس کے علاوہ اب ایک نئی دستاویز سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ
مریم نواز صرف 4 ماہ کے لیے ٹرسٹی تھیں، ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں جب
کہ انہوں نے اب تک کوئی ثبوت نہیں دیا اور ہمیں کہتے ہیں کہ دستاویزات دیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پا کستان تحریک انصاف
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ان کے وکیلوں نے ایک بار پھر کوشش کی کہ یہ
کیس عدالت میں نہ سنا جائے اور کیس نیب یا ایف آئی اے کو دے دیا جائے۔ ملک
اسلام کے نام پر بنا تھا ورنہ پاکستان کے بننے کی ضرورت نہیں تھی، ایک خواب
تھا کہ عدل اور انصاف پر ایک عظیم قوم بننی ہے، جب ملک کے لیڈر قائداعظم
انگریزی میں تقریر کرتے تھے تو سب کہتے تھے کہ سچ بول رہے ہیں، لیڈر کا
ایمان دار ہونا اس لیے ضروری ہے کیونکہ قوم کا خزانہ اس کے ہاتھ میں ہوتا
ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر لیڈر مستعفیٰ ہو جاتا ہے لیکن یہ تو پھر جھوٹ
بولنے اور کرپشن کا کیس ہے اور جھوٹ بولنے پر لیڈر کو استعفیٰ دینا پڑتا
ہے۔
چیئرمین پا کستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا
مسئلہ ہے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے کیونکہ عوام کو ان لوگوں پر اعتماد نہیں
جو خزانے کی نگرانی کررہے ہیں، یہ بالکل اس طرح ہے جیسے بلے دودھ کی حفاظت
کررہے ہوں، جب عوام یہ سمجھیں کہ لیڈران کے پیسوں کی حفاظت نہیں کرسکتا تو
وہ ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل نہیں ہوتا، جب ملک کا سربراہ ایماندار نہیں
ہوتا اور اس کی ایمانداری پر شک ہوتا ہے تو وہ وزیراعظم بننے کا حق
کھودیتا ہے۔