Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 16, 2017 05:47 pm views : 981

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، سی پیک کو سبوتاز کرنے کے بھارتی منصوبوں سے بخوبی آگاہ ہیں ،نفیس زکریا

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھاتے رہیں گے جب کہ سی پیک کو سبوتازکرنے کے بھارتی منصوبے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آرمی پبلک اسکول سمیت کئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور لاہور میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی جو صرف افغانستان میں موجود ہے جبکہ امریکی جنرل نکلسن بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں رپورٹ دے چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان سے ان تنظیموں کے خلاف کاروائی کر کے پاکستان کو لاحق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، افغانستان کو پاکستان سے جو تعاون درکار ہو گا وہ فراہم کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان ڈپٹی ہیڈ مشن سے دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے بات کی ہے، جماعت الاحرار کے حوالے سے بھی افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہے، افغانستان سے کہا ہے کہ انہیں دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، پاکستان نے یہ معاملہ کئی فورمز پر اٹھا رکھا ہے، بھارت کو بے نقاب کرنے کا کام کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے اسلحہ کی بے پناہ خریداری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے، بھارت کی جوہری تنصیبات اور پروگرام میں توسیع خطے میں اسٹریٹجک عدم توازن کا باعث بن رہی ہے، بھارت سی پیک کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے اور سی پیک کو سبوتاز کرنے کے بھارتی منصوبوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved