کراچی ، قیوم آباد چورنگی پرٹرالرالٹنے سے تین افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے قیوم ا?باد میں کے پی ٹی انٹرچینج کے نیچے کنٹینر ٹرالر بے
قابوہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی
ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیو ں کو طبی
امداد دی جارہی ہے۔
پولس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معذورخاتون بھی شامل ہے،
زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا
ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کے بعد ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
جائے حادثے پر موجود اید ھی رضاکار اشفاق کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی
تھی کہ جام صدق پل کے نیچے لاش پڑھی ہے ،جب یہاں پہنچا تو دیکھا ہمارے
اہلکار دو بچے اور ایک آدمی کو لے کر جارہے تھے جن میں سے ایک شخص موقع
پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔میں نے دو لاشوں کو اٹھا کر جناح اسپتال منتقل
کیا۔