Feb 16, 2017 07:48 pm
views : 844
Location : Different Areas
Peshawar- Public Views about Petrol Prices Hike
پشاور،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی آراء
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے اپنے ردعمل میں مایوسی
اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا
فیصلہ کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات بارہ بجے سے پٹرول اور ڈیزل ایک روپے تک
مہنگا ہوگیا۔ قیمتیں بڑھانے کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل بم کا دھماکا کر ڈالا۔ پٹرول
ایک روپے19پیسے ، ڈیزل دو روپے3پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
اس موقع پرشہر ی عابد قریشی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں روز بروز
اضافہ ہورہے ہے ،جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے جب سے پیڑول کی قیمتیں دس
روپے مہنگی ہو تی ہیں اور صرف دو روپے سستی ہوتی ہیں۔حکومت کے اس اقدام سے
ہم بہت ذیادہ پر یشان ہیں،روزگار ہے نہیں اور مہنگائی میں روزبروز اضافہ
ہورہا ہے۔
ایک اور شہر ی کا کہناتھا کہ غریب عوام پر ایک اور بم گرایا گیا ہے پیٹرول
کی قیمتیں جب بڑھتی ہیں تو اس کے ساتھ ہرچیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا
ہے۔حکومت کے اس فیصلہ سے صرف غریب عوام کو ہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا۔