دادو، لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکا، 43افراد شہید، 100 سے زائد زخمی
سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھمال کے موقع پر
دھماکا ہوگیا ، دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں
خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جمعرات کے باعث زائرین کی بڑی تعداد مزار میں
موجود تھی، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک
ہے، طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی کمی کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی
خدشہ ہے۔
زخمیوں
کو اسپتال پہنچانے کیلئے امدادی کام شروع کردیئے گئے، امدادی کارکنوں اور
ایمبولینسوں کی کمی کا سامنا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اٹھا
رہے ہیں، سیہون کے اسپتال میں گنجائش اور سہولیات کم ہیں، شدید زخمیوں کو
جامشورو پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی
ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئی۔