ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاراور ایک شہری جاں بحق
ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے ایمبولینسوں کے ذریعےپانچ نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال
منتقل کردیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مشن مور کے مقام پر گشت پر مامور
پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں اے
ایس آئی سمیت چار اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں اے ایس آئی رحمت اللہ ، کانسٹیبل راشد کے علاوہ شہری فضل شامل ہیں۔