Feb 17, 2017 01:06 pm
views : 858
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange sees bullish sentiment, 100 index rises by 286 points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،286پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس286پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49874پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 365کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔