اسلام آبادوزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا پریس کانفرنس سے خطاب
وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ صحت مند معیاری خوراک
کی فراہمی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
قومی فوڈ فورٹیفیکیشن اسٹریٹجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
مملکت برائے صحت سائر ہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں
کو صحت مند بنانے کے لئے صحت مند غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگاجبکہ
عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے۔
مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھاکہ
وزارت نیشنل ہیلتھ وروسز کے تحت نیشنل ہیلتھ الائنس تشکیل دیا گیاہے جس میں
صحت کے حوالے سے صوبوں اور ترقیاتی شراکت داروں ،وفاقی وزارتوں ،اور یو
این کے مابین رابطہ کاری اشتراک کار کو بہتر بنایا جاسکے ۔
سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غذائیت اور غذائی تقویت
کے حوالے سے صوبوں کی بھربور معاونت کر رہی ہے اور ملک بھر میں غذائی قلت
کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے،بد قسمتی سے ہمارے یہاں نوجوان
لڑکوں کی غذائی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس کے لئے کام کرنے کی
اشد ضرورت ہے۔