پشاور،اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس
اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس ہوا۔
بجٹ اجلاس کے دوران رہنما ن لیگ راجہ فیصل زمان نے کہا کہ وزیر خزانہ
کوسلام پیش کرتا ہوں کہ ان حالات میں بجٹ پیش کیا، میرے علاقہ میں کسی بڑی
سیاسی گیم کی تیاری ہورہی ہے، ایم پی اے کی عزت کرنی چاہیے، مجھے اعتماد
میں تو لیا جائے،ایم پی اے کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپوزیشن کو فنڈز جاری
نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاہم میں نہیں مانتا کہ عمران خان کسی کا فنڈز روکے۔
پیپلزز پارٹی کے رہنما سلیم خان نے کہاکہ میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملک میں
جمہوری تسلسل ہے،بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ملک میں جمہوریت
کی تسلسل کو بحال رکھنے میں پیپلزپارٹی کی قربانیاں ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے رہنمااسلام محمود احمد نے کہا کہ ٹانک میں پانی کا
بہت بڑا مسئلہ ہے ،جن علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہے حکومت اس بجٹ میں ان
علاقوں کے لئےفنڈز مختص کرے، اس دور میں بھی ٹانک کے عوام کو صاف پانی میسر
نہیں۔
وزیر پبلک ہیلتھ شاہ فرمان نے کہاکہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ٹانک کا دورہ کرینگے، ٹانک میں صاف پانی جلد فراہم کیا جائے گا۔
اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ صوابی کے علاقے کہ گدون میں بھی
صاف پانی نہیں مل رہاہے، کئی مرتبہ پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا مگر محکمہ نے
کوئی اقدامات نہیں کیے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی جعفر شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش
نہیں کیا صرف پڑھا ہے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈز مختص کیا ہے مگر میرے حلقہ
میں بچیوں کے لئے صرف ایک گرلز پرائمری سکول ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں
میں سڑک اور پلوں کی تعمیر کیلئے حکومت نے وعدہ کیاتھا، معلوم نہیں کہ وزیر
خزانہ کی آخر ہمارے ساتھ کیا دشمنی ہے، 24 لاکھ بچے سکول سے باہرہیں اس
بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاکہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے
قرضہ لیا ہے تو یہی پراجیکٹ اپنا قرضہ ختم کریگا، ہمارا صوبہ غریب ہے ہم
جانتے ہیں اسی لئے صوبے پر قرضوں کا بوجھ نہیں ڈالتے سوات موٹر وے شو شا
نہیں بلکہ ضرورت کے لئے بنارہے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے صوبے پر سو ارب تک قرضہ ہے،ہم شیشے کی طرح صاف
ہیں ہر بات کا جواب دے سکتے ہیں، کسی نے اپنے پراجیکٹ کی دْم، کسی نے پیر
اور کسی نے سر چھپایا ہے، جو پراجیکٹ کے پی حکومت نے شروع کیے اسکا ہر قسم
کاحساب دینے کے لئے تیار ہیں۔