Jun 12, 2017 02:18 pm
views : 677
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،مخالفین اتحاد بنائے بغیر ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے،رانا ثنااللہ
وزیر قانو ن پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ طاہر القادری
سیاسی اتحاد بنانے جا رہے ہیں تاہم الیکشن کے موقع پر سیاسی اتحاد بننا
کوئی نئی بات نہیں ، مخالفین اتحاد بنائے بغیر ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر
سکتے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا چونکہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک
ترقی کر رہا ہے اور دہشت گردی سے نکل کر ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بننے جا
رہا ہے،اسی لئے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے مخالفین مختلف حربے
استعمال کر رہے ہیں ۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی گواہوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر
رہی ہے ،تفتیشی ٹیم عدالت نہیں ہوتی،زیر تفتیش شخص کا قانونی حق ہے کہ
تفتیشی ٹی پر اعتراض کر سکتا ہے،عمران خان کہتے تھے کہ ہمیں کوئی کمیشن
منظور نہیں ہے ،جبکہ فیصلہ ن لیگ کی مانگوں کے مطابق آیا۔