لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا سی پیک حقیقی معنوں میں
پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔سی پیک نے پاکستان کی تیز رفتار
ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ہمارے دوست سی پیک سے بے پناہ خوش ہیں۔ دشمن کو اس
عظیم الشان منصوبے پر بہت تکلیف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اربوں روپے کے منصوبوں سے ترقی کی
منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ چین پاکستان میں55 ارب ڈالر کی تاریخ
ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے۔اس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو
گا۔سی پیک کے پہلے منصوبے ساہیوال کول پاورپلانٹ کو مقررہ مدت سے 7 ماہ
قبل مکمل کیا گیا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاچین سمیت دنیا میں1320 میگاواٹ کا منصوبہ اتنی قلیل
مدت میں نہیں لگا۔سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے
کھول دیئے ہیں۔پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے
عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاسی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا
پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گاسی پیک
کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔