Jun 12, 2017 04:14 pm
views : 712
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- All Parties Hurriyat Conference Jammu and Kashmir Protest
اسلا م آبا د، کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر کا بھارتی ریاستی دہشت گر دی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیاد ت میں دفتر خارجہ کے سامنے مقبوضہ جموں
کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گر دی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔
مظاہر ے میں مقر رین میں مقررین نے بھار ت کے ظلم و جبرکی شدید الفاظ میں
مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کو ان کا تسلیم
شدہ حق خودار یت دلانے میں اپنا کردار ادا کر ے۔
مقرین نے کہا کہ کشمیری قوم کے مطالبہ آزادی میں ہر تاخیری حربہ اور ہر
لمحہ دراصل بھارت کو ٹوت پھو ٹ اور بربادی کی طر ف لے جارہا ہے جس کا بھارت
کو احسا س ہونا چائیے ۔
قائد ین نے بھارتی فوج کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیر یوں کو ظلم
وتشد د کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرنے پر زور دیا ۔حریت رہنماؤں نے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے
قائدین اور نوجواں کی مسلسل نظر بند ی اور آئے روز شبانہ چھاپوں کی شدید
مذمت کی ۔
احتجاجی مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر ی طلباء طا لبات پر ظلم وتشد د کرنے کے مذمت کی گئی ۔
مقررین نے کشمیریوں پر ڈہائے جا نے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے
ہو ئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لیتے ہو ئے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالیا ں بند کرانے اور کشمیر یو ں کے
جا ئز حقو ق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
قائد ین نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر بر صغیر میں
دیر پا امن ممکن نہیں ۔ کشمیر ی عوام اپنے مسلمہ پیدائشی حق خودارادیت کے
حصول تک اپنی جد و جہد جاری رکھے گی ۔