Jun 12, 2017 04:56 pm
views : 755
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- State Minister for Inforamtion Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد، عدالتوں سے بھاگنے کا کام عمران خان نے کیا جو چٹھیاں لکھ لکھ کر عدالت سے استثنیٰ مانگتے ہیں،مریم اورنگزیب
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے بھاگنے کا
کام عمران خان نے کیا جو چٹھیاں لکھ لکھ کر عدالت سے استثنیٰ مانگتے ہیں۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت
اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی بحالی کے لیے
لانگ مارچ کیا اور عدلیہ کے رتبے کو بحال کرنے کے لیےسڑکوں پرنکلے اور اب
بھی وزیراعظم قانون کی حکمرانی کےلیے تاریخ درج کرنے جارہے ہیں اور انہوں
نے عدلیہ کی تعظیم میں جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا
ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج فخر ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو
رہی ہے، وزیراعظم نےقوم سےخطاب میں کہا تھا جب سپریم کورٹ بلائے گی میں
ضرور جاؤں گا ۔انہوں نے ہی جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھا تھا اوراب جب جے
آئی ٹی کی طرف سے سمن بعد میں آیا وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں جانے کا
فیصلہ پہلے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی کو کمر درد، دل کی تکلیف،
کبھی دماغی توازن ٹھیک نہ ہونےکا بہانہ بنایا گیا بلکہ کسی نے تو دماغی
امراض سے متعلق سرٹیفیکٹ بھی جمع کرائے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے کا کام عمران خان نے کیا اور چٹھیاں
لکھ لکھ کر قانون سے استثنیٰ مانگتے ہیں، 2018 میں عمران خان کا جو حال
عوام کرے گی۔ انہیں کہنا پڑے گا یاد ماضی عذاب ہے یارب، چھین لے مجھ سے
حافظہ میرا۔