Jun 12, 2017 05:08 pm
views : 704
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد، حسین نوازکے چند تحفظات کو جے آئی ٹی نے بھی تسلیم کیا،دانیال عزیز
مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہمارے
تحفظات پر بھی بات کی جائے اور حسین نوازکے چند تحفظات کو جے آئی ٹی نے
بھی تسلیم کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکر تے ہوئےکہنا تھا کہ آج عدالت میں واٹس
ایپ کال اور جے آئی ٹی کی دھمکیوں پر بات ہوئی، جے آئی ٹی میں گواہوں کو
کہا جارہا ہے کہ جلتی آگ میں کیوں پاؤں دینے آئے ہو، لوگوں کو جھوٹا بولا
جارہا ہے نیشنل بینک کے صدر نے بھی شکایات کی ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ جو معاملہ جمالی بینچ اور کھوسہ بینچ میں طے نہ ہو
پایا اب جے آئی ٹی میں آگیا ہے کیا یہ جے آئی ٹی محض وقت تو ضائع نہیں
کررہی ہم اس کی رپورٹ پڑھ کر اپنا رد عمل دیں گے۔