Jun 13, 2017 12:24 pm
views : 654
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 51 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،51پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیز ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس51پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ47723پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر319کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔