Jun 13, 2017 12:41 pm
views : 530
Location : Different Areas
Karachi- Public VOXPOP About LOC Situation
کراچی،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے دو شہری شہید،عوام میں غم وغصہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے سبب دو شہریوں کی ہلاکت پر کراچی کے
عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے،تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر
ہے اپنی افواج پر جو کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہیں لیکن اب اس
مسئلے کا مستقل حل نکالا جانا چاہیے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی
مہتاب حسین نے کہا کہ بھارت اس طرح کے حملے آئے روز کرتا رہتا ہےجبکہ ہماری
افواج ی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا ہے اور اس سے ہماری فوج کامورال اور
بلند ہوتا ہے۔
فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی تو اپنی جگہ لیکنملک
کو اندر۳نی طور پر گیر مستحکم کرنے والی قوتوں پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔
ایک نوجوان مرزا شیراز بیگ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے پنی افواج پر جو کسی بھی
جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہیں لیکن آئے روز بھارت کی جانب سے مسئلے کا
مستقبل حل نکالا جانا چاہیے۔