Jun 13, 2017 01:32 pm
views : 588
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Karachi Hafiz Naeem ur Rehman Media Talk
اسلام آباد،کے الیکٹرک بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے،حافظ نعیم
امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ کے
الیکٹرک کا جو معاہدہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ہونے جا رہا ہے اسے منظر عام
پر لایا جائے اور عوام کو اسکے متعلق بتایاجائے،پہلے بھی جو معاہدے کئے
گئے انہیں چھپایا گیا جبکہ حالیہ معاہدے کو بھی عدالت اور نیپرا سے چھپانے
کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ
نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کے الیکٹرک بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے ،انکی کوشش ہے
کسی طرح کوئی چکر چلاکر راہ فرار احتیار کی جائے،کراچی میں سپریم کورٹ کا
بنچ روزانہ کی بنایادوں پراس کیس کی سماعت کرے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ججز اس کیس کی جلد جلد از دوبارہ سماعت کریں گے۔