Jun 13, 2017 03:16 pm
views : 709
Location : Hayatabad Medical Complex
Peshawar- Young Doctors protest,7 Arrest
پشاور،ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،7 ڈاکٹرگرفتار
ینگ ڈاکٹرز کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں احتجاج،پولیس اور
ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ،سات ڈاکٹرز گرفتارکرلئے گئے، پولیس کی مزید
نفری طلب کر لی گئی ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی ، اور الاؤنسز نہ
دیئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ، ہڑتالی ڈاکٹروں نے
احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں
روک دیا ، اس کے بعد پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،نوبت
لاٹھی چارج تک پہنچ گئی ، پولیس نے ہسپتال میں مظاہروں پر پابندی کی خلاف
ورزی پر سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیاہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی بند کرانیکی
کوشش ناکام بنا دی گئی ، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں سات ڈاکٹروں کو
حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ئنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے
عہدیدار نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کی کسی
صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی، ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو
بھی ہٹایا جائے۔