لاہور، عوام اور جیالوں کی طاقت سے پانامیوں اور سونامیوں کو شکست دیں گے،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ملک کی
لوٹی ہوئی دولت کی تحقیقات ہو رہی ہے،تھوڑی سی تفتیش ہوئی ہے تو آپ کی
چیخیں نکل گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے بعد
رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور جیالوں کی
طاقت سے پانامیوں اور سونامیوں کو شکست دیں گے ،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب
آپ کی حکومت رہتی ہے یا نہیں، ہمیں پروا نہیں،تخت رائیونڈ ایک بار پھر
اداروں سے تصادم کی پالیسی پر چل پڑا ہے اورملک کو انارکی کی جانب د ھکیلا
جا رہا ہے، جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جارہاہے ،(ن لیگ ماضی کودہر انے کی
کوشش کر رہی ہے ،میاں صاحبان اور (ن) لیگ کا کب احتساب ہواہے؟
افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ وزیراعظم اپنے اختیارات
کااستعمال نہ کریں تو تحقیقات شفاف ہوگی۔جتناعدالتوں سے (ن) لیگ والوں
کوریلیف دیاگیااتناکسی کونہیں ملا،18اور19گریڈ کے افسروزیراعظم سے کیا سوال
کریں گے؟سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو تضحیک کہنے والے یاد
کریں ہم پر کیا کیا ظلم کئے گئے ،میاں صاحب آپ نے شہید بینظیرکے خلاف جھوٹے
کیسزبنوائے،ہمیں پھانسیاں دی گئیں ، جیلوں میں ڈالا گیا، آپ کی تو انگلی
تک نہیں مروڑی گئی آج جب پہلی مرتبہ آپ سے حساب مانگا جا رہا ہے تو آپ
دھمکیاں، گالیاں دے کر اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اس موقع پر قمر زمان کائرہ،اعتزاز احسن ، منظور وٹو ، بشریٰ اعتزاز، عزیز الرحمن چن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔