Jun 13, 2017 03:27 pm
views : 787
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Provincial Minister Nasir Hussain Shah
کراچی ، عوام کے فلاح و بہبود کے کام حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کے کام حکومت کی
اولین ترجیح ہے با الخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی جس میں پینے کے صاف
پانی ، صحت ، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی شامل ہیں لیکن فلاحی و
ترقیاتی کاموں سے قبل عوام کو اس سے آگاہ کرنا اور حکومتی اقدامات کی
تشہیر صوبائی محکمہ اطلاعات کا اہم فریضہ ہے۔
ملاقات میں جاری صورتحال ، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں ، ترقیاتی منصوبوں ،
عوامی آگاہی کے ضمن میں محکمہ اطلاعات کے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر
امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 2013 ء کے بعد صوبہ سمیت پورا پاکستان تیزی سے بدل
رہا ہے ، امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ
ہو رہا ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو
جائے گا ، منصوبہ کے سب سے زیادہ ثمرات صوبہ کو حاصل ہو نگے اس ضمن میں
انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت
اثرات کراچی میں دیکھے جارہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور نجی سیکٹر کے
فعال کردار سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، کراچی ایک
بارپھر روشنیوں کا شہر بنتا جا رہا ہے ، کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر
نمایاں مقام دلانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت صوبہ کی خوشحالی کے وڑن پر کا ر بند
ہیں اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان نے صوبہ کے متعدد دورے بھی کئے اور کئی
اضلاع میں میگا پروجیکٹس اور فنڈز کے اعلانات بھی کئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مثبت پالیسیوں کے
ذریعہ صوبہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین امر ہے۔ عوامی
فلاح و بہبود کے کاموں کی تشہیر کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ
عوام ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے گورنر سندھ کو محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریوں ، اس کی
کارکردگی اور حکومت کے مثبت امیج کو ابھارنے کے ضمن میں اس کے کردار کے
بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔