لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پیچیدہ مرض میں مبتلا جوہر ٹاؤن کے رہائشی 3 بہن بھائیوں کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پیچیدہ مرض میں مبتلا جوہر
ٹاؤن کے رہائشی 3 بہن بھائیوں نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں 19 سالہ
ندا شاہد، 17 سالہ احمد زبیر اور 12 سالہ ایمان شاہد شامل تھیں۔بچوں کے
والد شاہد زبیر اور والدہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔وزیراعلیٰ نے بچوں کو
پیار کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔وزیراعلیٰ نے بچوں کی پیچیدہ بیماری کے بارے
میں معلومات بھی لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہامیڈیکل بورڈ کی سفارشات
کی روشنی میں تینوں بچوں کے علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔میڈیکل بورڈ
کی سفارشات کے بعد حکومت بچوں کے علاج معالجے کیلئے جو کچھ ممکن ہوسکا کرے
گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کو مکمل صحت یاب کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہاان بچوں کا علاج معالجے کیلئے انتظام کرنا میرا فرض ہے۔