Jun 13, 2017 04:11 pm
views : 713
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Faisal Javed Khan Media Talk
اسلام آباد،شریف خاندان خود کو بچانے کے لیئے حکومتی اداروں کا استعمال کررہا ہے،فیصل جاوید
رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے
تک شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں، شریف خاندان خود کو بچانے کے لیئے حکومتی
اداروں کا استعمال کررہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغعامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل
جاوید خان نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایک پائی کی منی ٹریل جمع کروا دی
ہے، پانامہ کیس سے بچنے کے لیئے عمران خان پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔
تحریک انساف کے رہنما نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ
وزیراعظم کا احتساب ہو رہا ہے۔ اگر مسلم لیگ ن نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی
تاریخ دہرائی تو پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن
جائیں گے۔