Jun 13, 2017 04:22 pm
views : 693
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 399 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 399پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس399پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 48071 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 207 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔