Jun 14, 2017 12:20 pm
views : 705
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 22 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،22پوائنٹس کا اضافہ
اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرےروز بدھ کو مارکیٹ میں
تیز ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس22پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ48093پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر314کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،200کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔