Jun 14, 2017 01:16 pm
views : 673
Location : Hayatabad Medical Complex
Peshawar- Young Doctors Protest
پشاور،ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری،او پی ڈی بند کرانے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری
ہے،ڈاکٹروں نے ایک بار پھر او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس
اور ڈاکٹروں کے مابین جھڑپ ہوئی، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج ، متعدد
ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کی جانب سے تشدد کے بعد ینگ
ڈاکٹرز نے دیگر ہسپتالوں سے بھی ڈاکٹروں کو بلا لیا اور صوبے بھر میں ہڑتال
کی کال دے دی۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دوران ڈیوٹی فوت شدہ ملازمین کے اہل خانہ کو معاوضہ
دینے ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو تحلیل کرنے اور سروس سٹرکچر دینے
کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے مختلف ہسپتالوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھوک ہڑتالی
کیمپ دو ہفتے سے جاری ہے۔
حیات آداب میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کل بھی اوپی
ڈی کھلی رہی آج بھی کھلی ہے،احتجاجی ڈاکٹرز کے ساتھ باربار مزاکرات کی
کوشش کی جا رہی ہے۔