Jun 14, 2017 01:55 pm
views : 603
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،عمران خان کے بیان سےب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو گود لے لیاہے،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی خلفشار کا شکار
ہے،جے آئی ٹی نے اداروں میں لڑا ئی کرانا شروع کردی ہے ،اداروں پر الزامات
لگائے گئے،جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح سرائیت کر گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی نواز شریف کے ساتھ ملکر ملک کی
ترقی میں حصہ ڈالیں،تصویر لیکس کے حوالے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تصویر
لیک کرنے والے مجرم کا پتہ چل گیا ہے جو کہ نامعلوم ہے اور اسکا ادارہ بھی
نا معلوم ہے لیکن تصویر لیک کرنے والے شخص اور ادارے کا نام بتانا ہوگا۔
رانا ثنا ء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیان سے لگتا ہے کہ انہوں نے
جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے،جے آئی ٹی کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا۔