Jun 14, 2017 03:33 pm
views : 678
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Board of Director Quaid e Azam Thermal Power
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا قائد اعظم تھرمل پاور
لمیٹڈ کمپنی نے بھکی گیس پاور پلانٹ لگا کر ایک شاندار کام کیا ہے۔ اس
منصوبے میں اربوں روپے کی حقیقی معنوں میں بچت ہوئی ہے۔ بھکی گیس پاور
پلانٹ کی ٹربائن کی تکنیکی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا اب پلانٹ سے 300 میگا واٹ سے زائد بجلی بحال ہو چکی
ہے۔دوسری گیس ٹربائن کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے دن رات کام کیا
جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت ، معیار
اور تیز رفتاری سے تکمیل کا شاہکار ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہااس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی صارفین کو سستی مل
رہی ہے۔ منصوبے کو دیدہ زیب بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کی جائے۔لینڈ سکیپنگ
کا کام آؤٹ سورس کیا جائے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ احد چیمہ نے کمپنی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز قائد
اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ چوہدری عارف سعید ، صدر ایوان صنعت و تجارت
لاہورعبدالباسط، معروف بزنس مین سید مراتب علی ،چیئرمین منصوبہ بندی و
ترقیات ، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی، سیکرٹریز خزانہ ،
توانائی اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔