Jun 14, 2017 03:35 pm
views : 650
Location : Information Ministry Office
Islamabad- State Minister for Inforamtion Maryam Auranzeb chairs Meeting
اسلام آباد، وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلا س
اسلام آباد میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلا س ہوا۔
اس موقع پر وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا پیمرااورپی بی اے باہمی
تعاون سے مسائل کوحل کریں،پیمراقوانین کے ذریعے مسائل کاحل تلاش
کریں۔حکومت اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے ۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات
کیلئے کرداراداکرینگے،پیمرااورپی بی اے کے درمیان مشاورتی روابط
مزیدمؤثربنائے جائیں۔
اس موقع پر وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمراکے ضابطہ اخلاق2015پرمؤثرعملدرآمد کیلئے ادارے کے کردار کی تعریف بھی کی۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہاالیکٹرانک میڈیاضابطہ اخلاق
تمام فریقین کی مشاور ت سے تیارکیاگیا،دونوں ادارے ہم آہنگی سے ایک دوسرے
کے تحفظات دور کریں۔