کراچی،رینجرز کی کارروائی ،اسٹریٹ کرئم میں انتہائی مطلوب گروہ گرفتار
کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور
اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی میں اے ٹی ایم مشین پر ڈکیتی کرنے
والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑے گئے۔
پہلوان گوٹھ میں اے ٹی ایم مشین پر ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آنے پرپاکستان
رینجرز( سندھ )نے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور گراؤنڈ سرویلنس کے ذریعے فوری
کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم امجد خان بنگش کو گرفتار کرلیاہے جو سی سی
ٹی وی فوٹیج میں دائرے میں واضح نظر آرہا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر افراد جن میں ملک یاسر(سرغنہ) اور محمد
اصغر عرف مشین کو گرفتار کرلیا،ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں
میں انتہائی مطلوب تھے،ملزمان کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔