Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 14, 2017 03:45 pm views : 681

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pak-China Bilateral Naval Exercise
  • Urdu

کراچی ،چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا دورۂ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا

چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا پاکستان کا چارروزہ تربیتی و خیر سگالی دورہ آج اختتام پذیر ہوگیا ۔ چینی بحری افواج کے تین جہاز چانگ چن، جنگ ژونگ اور چاؤ ہواس ٹاسک گروپ کا حصہ تھے جس کی قیادت چین کے مشرقی بحری بیڑے کے ڈپٹی کمانڈررئیر ایڈمرل شین ہاؤ کررہے تھے۔
ترجمان پا ک بحر یہ کے مطابق کراچی میں اپنے قیام کے دوران چینی بحری جہازوں کے افسرو ں اور جوانوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا جہاں ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔
چینی بحریہ کے مشن کمانڈر رئیر ایڈمرل شین ہاؤ نے پاکستان نیوی کے سینئر افسران اور اعلیٰ سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ علاوہ ازیں تربیتی سرگرمیاں، دو طرفہ غیر رسمی ملاقاتیں ، پیشہ ورانہ امور پر بات چیت اور دونوں بحری افواج کے افسران اور سیلرز کے درمیان سماجی سرگرمیاں بھی اس دورے کا حصہ تھیں۔
دورہ کے اختتام پر پاک بحریہ اور چینی بحری جہازوں کے درمیان بحیرۂ عرب میں بحری مشقیں بھی منعقد کی گئیں جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ مشقوں کے دوران مختلف جنگی چالوں اور بورڈنگ ڈرلز کے علاوہ گو فاسٹ اٹیک کا بھی مظاہرہ ہوا۔فضائی دفاع اور اینٹی شپ میزائل ڈیفنس کے مظاہرے بھی مشقوں کا حصہ تھے۔
امید کی جاتی ہے کہ چینی بحری ٹاسک گروپ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون مزید فروغ پائے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved