چشتیاں،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ کا ریلوے پھاٹک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر
چشتیاں کے لاکھوں عوام اور کسانوں کی ضرورتوں کے پیش نظر 20 کروڑروپے کی
لاگت سے دورویہ شوگر ملز روڈ اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے شوگر
ملز روڈ کا دورویہ ریلوے پھاٹک تعمیر کیا ہے جس کے نتیجہ میں چشتیاں کی
عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہیں ۔
انہوں نے شوگر ملز روڈ اور ریلوے پھاٹک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مزید کہا کہ چشتیاں کی عوام اور کسانوں کو شوگر ملز سنگل روڈوسنگل ریلوے
پھاٹک سے سنگین مسائل درپیش تھے۔ ٹریفک گھنٹوں بند رہتی تھی اور ہر سال کسی
انسانی جان کے ضیاء کا المناک واقعہ بھی ہو جاتا تھا ۔چنانچہ ہر دونوں
منصوبوں کی تکمیل کے بڑے ثمرات حاصل ہو نگے۔
اس موقع پر چیئر مین بلدیہ ،وائس چیئر مین بلدیہ ،کونسلر ،معززین شہر وتاجران بھی موجود تھے ۔