کارڈف ، پاکستان نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،انگلش کپتان اوئن مورگن
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے اگر پاکستان کا دن اچھا ہو
تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،سیمی فائنل کےلئے ہم بھرپور محنت
کررہے ہیں۔
کارڈف میں میچ سے قبل پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انگلش کپتان
مورگن کا کہناتھاکہ فائنل الیون صبح کنڈیشن دیکھ کر ہی طے کریں گے ،میں
اپنے تمام کھلاڑیوں کو بیک کرتا ہوں ۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ لائن
کافی اچھی ہے،اگر پاکستان ٹیم کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی
ہراسکتی ہے ، پچھلی بار کارڈف میں پاکستان سےمقابلے کا نتیجہ مایوس کن تھا ۔