Jun 14, 2017 04:34 pm
views : 693
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 462 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں462پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 462پوائنٹس کی کمی کے
بعد47608پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر373کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔