Jun 15, 2017 12:04 pm
views : 685
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 130 points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،130پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھےروز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیز ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس130پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ47739پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر281کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔