Jun 15, 2017 12:16 pm
views : 780
Location : Federal Judicial Academy
Isalmabad- PM Arrival Federal Judicial Academy
اسلام آباد،وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
وزیر اعظم نوازشریف پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے
پیش ہوگئے ہیں،جے آئی ٹی نے انہیں بطور گواہ طلب کیا ہے، نوازشریف اپنے
ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لائے ہیں،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب
شہباز شریف بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیر اعظم کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی انتظامات
کئے گئے ہیں،وزیر اعظم ہاؤس سے جوڈیشل اکیڈمی اور اس کے اطراف 2 ہزار 500
سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں، میڈیا کے نمائندوں کے لیے ایک خاص جگہ مختص
کردی گئی ہے جہاں وزیر اعظم کی جانب سے ممکنہ طور پر میڈیا سے بات کرنے کے
لیے بلٹ پروف ڈائس بھی لگایا گیا تھا تاہم بعد میں اسے ہٹا دیا گیا اور اس
کی جگہ چھوٹا اور عام ڈائس لگادیا گیا،جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف 500 میٹر تک
غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ گارڈن فلائی
اووراورالشفااسپتال سیجوڈیشل اکیڈمی جانے والی سڑکیں بند کرکے شہریوں کو
میرظفراللہ جمالی اور صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی
گئی۔
واضح رہے کہ پاناما پیپرکیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو وزیر
اعظم کے صاحبزادے حسین نواز 5 جب کہ حسن نواز 2 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں، اس کے
علاوہ جے آئی ٹی نے شہباز شریف، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،
اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو طلبی کے سمن بھی جاری
کررکھے ہیں۔