پشاور،خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2017۔18 کیلئے 603 ارب روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دیدی
خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2017۔18 کیلئے 603 ارب روپے مالیت کے بجٹ
کی منظوری دیدی ہے۔ بجٹ میں 208 ار ب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے
گئے ہیں،شلوارقمیض سینے والے درزیوں پر لگائے گئے دو ہزار روپے ٹیکس کو
واپس لے کر فائنانس بل کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اسمبلی اجلاس میں بجٹ تجاویز کے دوران اپوزیشن اراکین نے ریونیو ، تعلیم
اور صحت کے حوالے سے اصلاحات لانے پر زو ر دیا جبکہ زیادہ تر نے شکوہ کیا
کہ بجٹ کو ایمرجنسی میں پاس کیاگیا جو کہ صوبائی حکومت کا ایک ڈرامہ ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے متعلق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ
ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹروں سے مذاکرات
بھی جاری ہے کل تک نتائج سامنے آجائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کسی کو
ہسپتال بند کرنے کی اجاز ت نہیں دینگے ۔
خیبرپختونخوا سمبلی نے فنانس بل کی بھی منظوری دیدی جس میں شلوار قمیض سینے والے درزیوں سے متعلق ٹیکس کو بجٹ سے حذف کردیاگیا۔