Jun 15, 2017 02:28 pm
views : 694
Location : Corps Headquarters
Peshawar- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Peshawar Corps Headquarters
پشاور، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاپشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی
کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی
جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمرجاوید باجوہ نے پشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ا س موقع پر آرمی چیف کو
پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت علاقے میں جاری اور مستقبل کے آپریشنز پر
بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کو ٹی ڈی پیز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی
بریفنگ دی گئی جبکہ جنرل قمر جاوید نے سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر
بارڈر مینجمنٹ کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون
حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم
قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت
رکھتی ہے، پاکستان نہ صرف مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے بلکہ پاک
آرمی خفیہ معلومات پر کارروائی کے لئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اپنا برادر
ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں
تاہم خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی اعتماد کے ساتھ جواب دینا بھی ضروری ہے
جبکہ الزام تراشی کے بجائے خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔