Jun 15, 2017 04:05 pm
views : 712
Location : Interior Minister Office
Islamabad- State Minister Maryam Aurangzeb chairs Meeting
اسلام آباد، وزیرمملکت برائے ا طلاعات و نشر یات مریم اورنگزیب کی صدارت میں بچوں کے چینل کے قیام کے حواکے سے اعلیٰ سطح کااجلا س
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں بچوں کے چینل کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی وی اپنےتمام چینلز پر
بچوں سے متعلق تفریحی مواد کو زیادہ سے زیادہ شامل کریں،بچوں کے لئے علیحدہ
تفریحی چینل کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ بچوں کے تفریحی چینل کے حوالے سے ابھی تک میڈیا
انڈسٹری میں کوئی کام نہیں کیا گیا،مستقبل کی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات
سے جوڑنے کے لئے مقامی مواد وضع کرنا ضروری ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے بچوں کو ایسے مواد کی ضرورت ہے جو ان کی تعلیمی
ضرورت کے ساتھ کردار سازی بھی کر سکے،ایسا موادنشر کیا جائے جو بچوں میں
اچھائی کے جذبات ، تحمل اور ارد گرد کی دنیا جاننے کا شوق پیدا کرے،بچوں کے
لئے بہترین نشریاتی مواد کی تیاری کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے
جائیں۔
وزیر مملکت نے ایم ڈی پی ٹی و ی کو ہدایت کی کہ بچوں سے متعلق مواد انہیں ثقافت، اقدار اور مذہب سے روشناس کرے ۔