Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2017 04:18 pm views : 712

Location : Federal Judicial Academy

Islamabad- PM Nawaz Sharif Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،مخالفین سازش کرتے رہیں ناکلام ہوں گے،وزیر اعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا خاندان نہیں جس کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو لیکن مخالفین جتنے بھی جتن اور سازشیں کر لیں ناکام و نامراد رہیں گے۔
جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثوں کی دستاویزات الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے پاس موجود ہیں لیکن آج میں نے ایک بار پھر یہ تمام دستاویزات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردیں ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن قانون کی عملداری کے لئے سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے، میں نے، ہماری حکومت نے اور سارے خاندان نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں نے بہت پہلے ہی کمیشن بنانے کا کہہ دیا تھا لیکن اگر سیاسی مخالفین سازشیں نہ کرتے تو آج یہ نوبت ہی نہ آتی، شریف خاندان کا احتساب میری پیدائش سے بھی پہلے 1936 سے ہو رہا ہے، اس سے پہلے ہمارا احتساب 1972 میں پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور ہمارا احتساب مشرف کی آمریت نے بھی کیا، اس بے دردی سے ہمارا احتساب کیا گیا کہ ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا، اگر ہم پر کرپشن ثابت ہو جاتی تو مشرف کو مجھے سزا دلوانے کیلئے ہائی جیکنگ کے جھوٹے مقدمے کا سہارا نہ لینا پڑتا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ صرف میرے دور میں اتنی ترقی ہوئی جتنی گزشتہ 65 سالوں میں بھی نہیں ہوئی، یہ جو کچھ جے آئی ٹی میں ہو رہا ہے اس کا سرکاری خزانے کی خورد برد اور کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہمارے خاندان کے ذاتی کاروبار کو الجھایا اور خراب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دامن پر نہ پہلے کرپشن کا ذرہ برابر داغ لگا اور نہ آئندہ آئے گا، مخالفین چاہے جتنے جتن کر لیں اور جتنی سازشیں کر لیں وہ ناکام اور نامراد رہیں گے۔ چند روز میں جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی سامنے آ جائے گی، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ 20 کروڑ عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی بھی لگنے والی ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر ایک عدالت خدائے بزرگ و برتر کی تھی ہے جو ظاہر کو بھی جانتا ہے اور باطن کو بھی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved