Jun 15, 2017 04:20 pm
views : 730
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 165 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 165پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
165پوائنٹس کی کمی کے بعد47442 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔