کراچی،پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست،بچوں میں خوشی کی لہر
پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست سے بچوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی
ہے،کرکٹ کے شوقین بچوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سیمی فائنل میں انگلینڈ کو
شکست دی اسی طرح فائنل میں بھارت کی بھی شکست ہونی چاہیے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بچے شایان نے کہا آج
کا میچ پاکستان نے جیتا بہت خوشی ہوئی ہماری دعا ہے کہ فائنل میں انڈیا کا
بھی اسی طرح ہرائے جس طرح آج انگلینڈ کو ہرایا ہے۔
ایک نوجوان علی ذوالفقار نے کہا آج کا میچ بہت اچھا رہا دعا ہے کہ آئندہ
میچوں میں بھی پاکستان اسی طرح جیتے جس طرح آج انگلینڈ سے جیتا۔
ایک اور نوجوان فیصل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آج بہت اچھا کھیلی اور فائنل
میں بھارت ہو یا کوئی بھی ہو اس ہرا کرچیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی لائیں
گے۔