پشاور،ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا احتجاج
ڈبلیو ایس ایس پی کے صفائی کرنے والے ملازمین نے جمعرات کی صبح سے ہی حیات
آباد میں واقع لوکل گورننس سکول کے باہر دھرنا دیا،مظاہرین نے بینرز اٹھا
رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں شامل ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین شہر کے مختلف علاقوں سے جمع
ہو کر آئے تھے اور وہ ادارے کی نجکاری کے خلاف تھے ان کا کہنا تھاکہ تین
سال قبل میونسپل کارپوریشن پشاور کے ملازمین کو نجی ادارے میں شامل کردیا
گیا اب اسے نجی اداروں کے حوالے کیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہے۔
مظاہرین نے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے دفتر کے باہر قرآن خوانی کی اورحکومت کے خاتمے کیلئے دعا کی۔
بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے
مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ عید کے بعد پورے شہر کی صفائی اور پانی کی
سپلائی بند کردیں گے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل منیجر
پلانگ ڈبلیو ایس ایس پی نے کہاڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق بہت سارے ممالک
میں سرکاری ادارے پرائیویٹ کئے جارہے ہیں تاکہ کام کا معیار بہتر ہو۔