Jun 15, 2017 05:59 pm
views : 841
Location : District Court Vehari
Vehari- District Court Information Cell Inauguration
وہاڑی،ڈسٹرکٹ کورٹ میں انفارمیشن سیل کا افتتاح
ڈسٹرکٹ کورٹ وہاڑی میں انفارمیشن سیل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
انفارمیشن سیل کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے کیا اس موقع
پر صدر بار راؤ شیراز رضا اور سیکرٹری رائے عامراور عدلیہ کے ارکان اور
سینئیر وکلاء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید
اللہ مغل نے کہاکہ انفارمیشن سیل میں سائلین زیر التوا مقدمات اور فیصلہ
شدہ مقدمات کی معلومات حاصل کرسکیں گے اور میڈیکل لیگل کی نقول جیل سے
متعلقہ وکالت نامے اور ایف آئی آر کی نقول بغیر فیس حاصل کرسکیں گے ۔
سعید اللہ مغل نے کہا کہ چیف جسٹس پنجاب کی ہدایت پر عدالتوں میں زیر سماعت
فیملی کیسز میں بچوں کے والدین سے ملاقات کروانے کیلئے سپیشل ملاقات کمرہ
بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں پر بچوں کو عدالتی ماحول دینے کی بجائے انہیں
گھر جیسا ماحول مہیا کیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ سیل سے عوام کو جلد
انصاف مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ سیل
میں ڈی پی او آفس ،ڈسٹرکٹ جیل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اہلکار بھی تعینات
کئے گئے ہیں ۔