Jun 16, 2017 12:36 pm
views : 560
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 493 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،493پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مند ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس493پوائنٹس
کی کمی کے بعد46949پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر298کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔