Jun 16, 2017 02:39 pm
views : 750
Location : Local Hospital
Bahawalpur- Six Expired and Several Injured in Road Accident
بہاولپور، مسافربس پل سے نیچے جاگری، 6 افراد جاں بحق
ہاول پور کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے مطابق بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر
پل سے نیچے جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور سے
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ
کر 3 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں
مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
طبی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو
طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ تیز رفتاری کا
نتیجہ لگتا ہے تاہم اس بارے میں حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کی
جاسکے گی۔